نکسلیوں کے ذریعہ چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد اور نکسلی مواد برآمد

تاثیر 14 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سکما، 14 مارچ :۔ضلع میں جاری نکسل مخالف آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ نکسلیوں نے گومگوڈا گاو¿ں کے پوڈیم پارہ علاقے میں مواد چھپا رکھا ہے۔

تلاشی کے دوران نکسلیوں کے ذریعہ چھپائی گئی کئی اشیاء اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ مواد کو بحفاظت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ جیسے جیسے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے، اندرونی علاقوں میں نکسل مخالف مہم زور پکڑ رہی ہے۔ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے، 226 بٹالین سی آر پی ایف کی سی کمپنی نے 14 مارچ کی صبح 5:50 بجے ایک خصوصی گھات لگا کر کارروائی کی۔ فوجیوں نے ایف او بی گومگوڈا سے تقریباً 1 کلومیٹر مغرب میں واقع پوڈیم پاڑا علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران نکسلیوں کے ایک ڈمپ سائٹ کا پتہ چلا۔ اس کے بعد فوری طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور کے9 اوربی ڈی ڈی ا سکواڈ کی مدد سے مکمل تلاشی لی گئی۔