اے آئی سمٹ کیس میں ٹی شرٹ ڈیزائنر کوملی عبوری ضمانت

تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 مارچ: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ میں بغیر شرٹ کے احتجاج کے سلسلے میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں کی پہنی ہوئی ٹی شرٹس کو ڈیزائن کرنے والے ملزم کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے دہلی پولیس کوبھی ہدایت دی ہے کہ اگرضرورت پڑی تو وہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ہفتہ پہلے نوٹس دیںگے۔
یہ عرضی امیش چندر پڈالا نے دائر کی تھی۔ دہلی پولیس کے مطابق، یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران پڈالا کے ڈیزائن کردہ ٹی شرٹس پہنے ہوئے احتجاج کیا۔ یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کو اس معاملے میں مجسٹریٹ عدالت نے 28 فروری کو ضمانت دی تھی، لیکن سیشن کورٹ نے اسی دن ان کی ضمانت کو معطل کر دیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2 مارچ کو چِب کی ضمانت پر سے روک ہٹا دیا تھا۔