تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضاامام):سمستی پور ضلع وارشنگر تھانہ حلقہ مادھو پور، کشن پور گاؤں باشندہ رضاء الرحمان کے صاحبزادے و صاحبزادی و سبکدوش ماسٹر عرفان احمد کے نواسے حبیب الرحمان نے 5 سال کی عمر میں و نواسی شیزا رحمان نے ساڈھے 6 سال کی عمر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر عام لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ارادہ نیک ہو تو ہر مشکل کام آسان ہو جاتا ہے ان دونوں بچہ و بچی نے روزہ رکھ کر یہ بھی پیغام دیا ہے کہ روزہ رکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے بلکہ ارادہ نیک ہونا چاہیئے کیوں کہ روزہ تو ہر مرد و خواتین پر فرض ہے اس کے لیے عمر بھی متعین ہے مگر ارادہ نیک ہو تو اس کے لیے کوئی عمر نہیں ہوتی ہے بلکہ ہر مشکل کام آسان ہو جاتا ہے یہ معصوم بچے و بچی نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہی نہیں رکھا بلکہ روزہ رکھ کر اپنے لئے نہیں بلکہ آخرت کی تیاری شروع کر دی ہے حبیب الرحمان و شیزا رحمان کے روزہ رکھنے پر والدین علاوہ نانا ماسٹر عرفان احمد و نانی ، دادا دادی ، چچا چچی ، مامو ممانی ، خالہ خالو ، پھوپھا پھوپھی ، چچیرا ، ممیرا ، پھوپھیرا ، خلیرا بھائی بہن سمیت تمام رشتہ داروں نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس بچے بچی کے لئے خصوصی دعائیں کی اور نیک و سوم صلات کے ساتھ پابند بناتے ہوئے سلامت رکھے اور دین و ایمان پر چلتے ہوئے علم کا بڑا بنائے تاکہ قوم و ملت کا نام روشن کرسکے آمین.

