سونیا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست پر سماعت ملتوی

تاثیر 13 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 مارچ: راو¿ز ایونیو کورٹ کی سیشن عدالت نے 1980میں ووٹر لسٹ میں مبینہ طور سے نام جڑوانے پر ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کرنے والی عرضی مجسٹریٹ کورٹ سے خارج کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سماعت ملتوی کر دی ۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے اگلی سماعت 30 مارچ کو مقرر کی۔

جمعہ کو سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ سونیا گاندھی کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل ذاتی وجوہات کی بناء پر آج دلائل نہیں دے سکیں گے۔ جس کے بعد عدالت نے 30 مارچ کو سماعت کا حکم دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سونیا گاندھی کا نام 1980 میں دہلی کے نئی دہلی اسمبلی حلقے کے لیے ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، حالانکہ وہ اس وقت ہندوستانی شہری نہیں تھیں۔ سونیا گاندھی کا نام 1982 میں ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا گیا اور بعد میں 1983 میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ سونیا گاندھی 1983 میں ہندوستانی شہری بن گئیں۔