جھارکھنڈ میں گرمی میں اضافہ، کئی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4-5 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے

تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 16 مارچ۔ ریاست کی راجدھانی رانچی سمیت جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں مارچ میں ہی گرمی کا تیز اثر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت معمول سے چار سے پانچ ڈگری سیلسیس زیادہ درج کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا عندیہ دیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کا اثر زیادہ محسوس ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست میں اگلے چند دنوں میں موسم بدلتا رہے گا۔ کبھی کبھار بارش اور تیز ہواو¿ں کے سبب درجہ حرارت میں عارضی کمی واقع ہو سکتی ہیں۔ محکمہ نے پیر کو اطلاع دی کہ ریاست کے کئی اضلاع میں 20 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

گزشتہ تین چار دنوں میں راجدھانی رانچی سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں موسم بدل گیا ہے۔ بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی ہوئی ہے جس سے گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔