ہاکی انڈیا نے 31 رکنی سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کا اعلان کیا۔

تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 مارچ : ہاکی انڈیا نے پیر کو ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے لئے 1 سے 9 اپریل، 2026 تک سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کا اعلان کیا۔ کیمپ کا انعقاد آنے والے مصروف بین الاقوامی سیزن کی تیاری میں کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے حال ہی میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا اور ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس لیے یہ کیمپ ٹیم کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

نئے ہیڈ کوچ سجورڈ مریجن کی رہنمائی میں اس کیمپ کا بنیادی مقصد ٹیم کا کمبی نیشن تیار کرنا، فٹنس لیول کو بہتر بنانا اور کھیل کی حکمت عملی کو تیز کرنا ہو گا۔

ہندوستانی ٹیم جون میں ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی نیشنز کپ 2026 میں حصہ لے گی، اس کے بعد اگست میں ورلڈ کپ اور پھر ایشین گیمز 2026 میں جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک شرکت ہوگی۔