تاثیر 30 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع بکرم گنج سب ڈویژن کے بکرم گنج تھانہ علاقے میں دھاوا نہر کے پل کے قریب انسانی کنکال ملنے سے پورے علاقہ میں دہشت مچ گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ایف ایس ایل (فارنزک سائنس لیب) کی ٹیم پولس انتظامیہ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا ۔ کچھ نوجوان نہر کے پل کے نیچے مچھلیاں پکڑ رہے تھے جب انہوں نے یہ کنکال دیکھا تو خوفزدہ ہو گئے اور وہاں سے بھاگ کر گاؤں والوں کو اطلاع دی جسکے بعد گاؤں والوں نے پولس کو اطلاع دی ۔ معاملہ قتل کا ہے یا ڈوبنے کا، کنکال قریبی گاؤں کا ہے یا نہر میں بہایا گیا ہے ۔ پولس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کر لیا ہے ۔ بکرم گنج پولس اسٹیشن کے افسر للن کمار نے بتایا کہ ایف ایس ایل ٹیم نے کنکال کی جانچ کی اور اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ بہت پرانا ہے جس سے کوئی خاص معلومات حاصل کرنا بھی مشکل ہے ۔

