تاثیر 10 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور(منہاج عالم )ناگرک وکاس سمیتی کے چیف سلاہ کار اور سابق صدر معروف مقبول شخصیت ضیاء الرحمن کہ رہائش گاہ پر ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت سرکار کے سابق مرکزی وزیر سینیئر بھاجپال لیڈر سید شہنواز حسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ شہر کے معزز و معروف شخصیات نے بھی اس دعوت افطار میں شرکت کی ۔ اس دعوت افطار میں گنگا جمنی تہذیب کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملا۔بھاگلپور کی گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال ضیاء الرحمن نے پیش کیا جہاں سبھی مذہب کے لوگ اپسی بھائی چارہ محبت اور خلوص کے ساتھ ایک دوسرے سے ملے اور خوشی خوشی سے مسرت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
مختلف ذات مذہب کے لوگ ایک ہی دسترخوان پر ایک ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کیا ۔ ائے ہوئے مہمانان کرام کا ضیاء الرحمان نے پر خلوص استقبال کیا اور دعوت میں انے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔اس روحانی ماحول میں اور پروقار دعوت افطار کے موقع پر ناگرک ویکاس سمیتی کے صدر اور دیگر عہدے داران نے شرکت کی۔ سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے ہم ضیاء الرحمن کی پرخلوص دعوت میں شامل ہوتے رہے ہیں ان سے میرے گہرے تعلقات ہیں ۔بھاگلپور سے ہمارا رشتہ کبھی ٹوٹے گا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار کے صاحبزادے نشانت کمار کے سیاست میں آنے سے جدیوں پارٹی کو مضبوطی ملے گی اور اس کا فائدہ ان اڈی اے کو بھی فائدہ پہنچے گا وہ یوا ہے ۔سید شہنواز حسین نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر بڑی کامیابی حاصل کی جو مبارک باد کے مستحق ہیں کرکٹ ٹیم میں نے دیش کا نام روشن کیا ہے۔واضح رہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ظہر رحمان کی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر بہار بھاجپا اقلیتی سیل کے صدر قمر الزماں انصاری ابھے ورمن بھاجپا ضلع صدر سنتو ساہ رمن کرن پر جیسا راشٹریہ جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی امیدوار زیڈ حسن ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن سابق میاں ڈاکٹر بینا یادو باٹ پارسل جابیر انصاری پارسات نمائندہ محمد سیف اللہ جمن انصاری رنکو سرپنچ دیواسس بنرجی سوئین انصاری آفتاب عالم پروفیسر اعجاز علی روز بابر انصاری سمیت دیگر معزز شخصیات نے دعوت افطار میں شرکت کی ۔اس موقع پر ملک کی خوشحالی ترقی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی۔

