ایران نے جنگ روکنے کے لیے دنیا کے سامنے تین شرائط رکھیں

تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران/واشنگٹن، 12 مارچ : امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ کا آج 13 واں دن ہے۔ ایران سے شروع ہونے والی یہ جنگ اب خلیج فارس کے ممالک تک پھیل چکی ہے۔ ایران اور اسرائیل کی جانب سے تیز رفتار حملوں کی وجہ سے مغربی ایشیا کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ ادھر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے جنگ روکنے کے لیے دنیا کے سامنے تین شرائط رکھی ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر پیزشکیان نے کہا کہ یہ تین شرائط بے انتہا ضروری ہیں۔ اگر ایران کے قانونی حقوق کو منظوری دینے، جنگی نقصانات کا ہرجانہ بھرنے اور مستقبل میں کسی قسم کے حملے نہ کرنے کی بین الاقوامی ضمانتیں مل جائیں تو ایران فوری طور پر جنگ روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کمزور ہے۔