تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
میکسیکو سٹی، 11 مارچ: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بین براعظمی پلے آف میچ سے قبل عراق کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 31 مارچ کو مونٹیری میں ہونے والے کوالیفائر میچ سے قبل عراقی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
وزارت کے مطابق ، 8 مارچ کو کچھ کھلاڑیوں کے ویزا کی کارروائی سعودی عرب میں میکسیکو کے سفارت خانے میںمکمل کی گئی تھی، جبکہ دیگر کھلاڑی اور اہلکاروں کو منگل کو قطر میں میکسیکو کے سفارت خانے میں کارروائی مکمل کی جانے والی ہے ۔ تاہم حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ اب تک کتنے کھلاڑیوں کو ویزے دیے گئے ہیں۔
عراقی ٹیم کو خطے میں جاری جنگ کی وجہ سے سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ٹیم کے کئی کھلاڑی ابھی تک ایک جگہ جمع نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ان کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں۔

