جموں و کشمیر حکومت نے تمام ڈی ڈی اوز کے لیے اہم ہدایت جاری کیں

تاثیر 07 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 07 مارچ :۔جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ خزانہ نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (ڈی ڈی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کی ادائیگی کے دوران مقررہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں اور کاموں کے دوران خریدے گئے سامان سے متعلق درست بل اور دستاویزات حاصل کریں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ متعدد معاملات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹھیکیدار خام مال اور دیگر استعمالی اشیاء ایسی طریقے سے خریدتے ہیں جو بل آف کوانٹٹیز (بی او کیو) میں درج دائرہ کار اور وضاحتوں سے مطابقت نہیں رکھتا یا پھر مناسب دستاویزات فراہم نہیں کی جاتیں۔ اس طرح کے معاملات سے قانونی ضوابط کی خلاف ورزی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔