جے ڈی یو روہتاس نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی 74ویں سالگرہ بہار گورو دیوس طور پر منائی

تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بہار کے عزت مآب وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار کے 74ویں یوم پیدائش پر  روہتاس جنتا دل یونائیٹڈ کے کارکنوں نے اسے “بہار گورو دیوس” کے طور پر منایا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے پوسٹ آفس چوک سہسرام ​​میں عوام میں مٹھائیاں اور صدر اسپتال سہسرام ​​میں مریضوں کو پھل تقسیم کئے ۔ انھوں نے عزت مآب وزیر اعلیٰ شری نتیش کمار کی اچھی صحت، لمبی عمر اور مسلسل توانائی کیلئے دعا کرتے ہوئے بین المذاہب دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری رنکو سنگھ، انیل یادو، سہسرام ​​ٹاؤن صدر توصیف عالم، گریندر سیکروار، امیش پانڈے، راج سونی، راکیش چندر شپو، سہسرام ​​بلاک صدر شیشناتھ چودھری، راجیش سونکر، اوشا کشواہا و دیگر کارکنان موجود تھے ۔