تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 23 مارچ: جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے پیر کو 2026 کے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے 21 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ جے ایم ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری ونود کمار پانڈے نے پیر کو تمام امیدواروں کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی۔ امیدواروں کی فہرست کے مطابق پریتی ریکھا برلا کوماجباٹ اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ بسوناتھ سے تہارو گوڑ؛ کھمٹائی سے امیت ناگ؛ چبوا سے بھوبین مراری؛ گوسائیگاؤں اسمبلی سیٹ سے فریڈرکسن ہنسدا؛ سوناری سے بلدیو تیلی؛ دلیاجان اسمبلی سیٹ سے پیٹر منج؛ رنگونڈی سے پبن سوتل؛ ڈگبوئی سے بھرت نائک؛ اور پربھات داس پنیکا بھیرگاؤں اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

