کھیرا گاؤں وارڈ کونسلر سنیتا دیوی کے شوہر سدانند تیواری کی کرنٹ لگنے سے ہوئی موت

تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع چناری بلاک کے دہریاں پنچایت کھیرا گاؤں میں‌ایک دردناک حادثہ پیش آیا جہاں کی وارڈ کونسلر سنیتا دیوی کے شوہر سدانند تیواری کی بجلی کے کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی ۔ وہ کھیرا گاؤں کے رہنے والے گووردھن تیواری کے فرزند تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ سدانند تیواری اور کچھ گاؤں والوں کے ساتھ آج کی گزری شب قریب 8 بجے بجلی کے کھمبے کی مرمت کرنے گئے، اس سے قبل بجلی سپلائی منقطع تھی لیکن جیسے ہی وہ کھمبے پر چڑھے تو اچانک انھیں بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس سے سدانند تیواری کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمر اور تاروں میں خرابی کے بارے میں کئی بار محکمہ بجلی کو آگاہ کیا گیا لیکن محکمہ کے ملازمین وہاں پہنچے ہی نہیں اسلئے گاؤں کے کچھ لوگ خود تاروں کی مرمت کیلئے گئے اور کہا کہ اگر بروقت بجلی ٹھیک کر دی جاتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سہسرام ​​صدر سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر نیہا کماری، صدر سب ڈویژنل پولس آفیسر دلیپ کمار، چناری پولس اسٹیشن کے سربراہ اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر وہاں پہنچے، سب ڈویژنل آفیسر نے محکمہ بجلی کے افسران اور ملازمین کی سرزنش کی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا، اسکے بعد چناری تھانہ کی پولس نے گاؤں والوں کی مدد سے لاش کو کھمبے سے نیچے اتار کر اور اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا اور پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش کو اسکے اہل خانہ کے حوالے ب کردیا گیا پھ اسکے بعد پولس مذکورہ معاملے کی کارروائی میں لگ گئی ۔