تاثیر 25 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 25 مارچ :۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بدھ (25 مارچ) کو 61 برس کے ہو گئے ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین اور دیگر سینئر رہنماوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم مودی نے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی درازیِ عمر اور صحت مند زندگی کی تمنا کی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد۔ وزیراعظم مودی کی رہنمائی اور آپ کی قیادت میں ریاست ترقی اور عوامی بہبود کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ پربھو مہاکال آپ کو بہترین صحت اور لمبی عمر عطا کریں۔‘‘
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو سالگرہ پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ایشور سے آپ کی صحت مند، طویل اور پرمسرت زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نبین نے یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے خدا سے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی بہترین صحت اور انہیں طویل عمر عطا کرنے کی پرارتھنا کی ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مبارکباد دیتے ہوئے ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ایشور سے آپ کی بہترین صحت، درازیِ عمر اور مبارک زندگی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی پیدائش 25 مارچ 1965 کو اجین میں ہوئی تھی اور وہ 61 سال کے ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر موہن یادو اپنی سادگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی سالگرہ بھی بے حد سادہ طریقے سے مناتے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو اپنی سالگرہ کا ا?غاز گئو ماتا کو چارہ دے کر اور انہیں پیار کر کے کیا۔ اس کے بعد انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے بھوپال میں واقع وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر صبح 10 سے 11.30 بجے تک عام لوگوں اور کارکنوں کا تانتا لگا رہا۔

