مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 مارچ: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے پیر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر موہن یادو کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔موہن یادو نے ایکس پر کہا، ’میں نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور ان کی رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر میں نے وزیر اعظم کو کسان بہبود سال کے تحت ریاست میں جاری پروگراموں، سرگرمیوں اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔