تاثیر 30 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 29/ مارچ (تاثیر بیورو) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز نے مغربی بنگال میں اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ہوئے تین نئے شوروم کا افتتاح کیا ہے۔ یہ شوروم وی آئی پی روڈ، سری رام پور اور کنچرا پاڑا میں قائم کیے گئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں کمپنی کے شوروموں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔
ان شورومز کا افتتاح معروف اداکارہ رکمنی مترا نے کیا، جبکہ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نئے شوروم میں سونے، ہیرے، پلاٹینم اور قیمتی پتھروں کے زیورات کی وسیع رینج دستیاب ہے، جو روایتی اور جدید ڈیزائنوں کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔
کمپنی کے چیئرمین ایم پی احمد کے مطابق، مغربی بنگال ایک اہم مارکیٹ ہے جہاں معیاری اور خوبصورت زیورات کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ نئے شوروم کے ذریعے صارفین کو بہتر سہولت، شفاف قیمتوں اور عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
مزید برآں، صارفین کے لیے خصوصی اکشے ترتیہ آفرز، کم میکنگ چارجز اور پرانے سونے کے بدلے بغیر کٹوتی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

