مولانا عبدالوفا صاحب، نمازِ تراویح و مولانا زبیر احمد صدیقی کی 35/سالہ دینی خدمات کو خراجِ تحسین

تاثیر 16 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، خصوصی اسٹوری ماہ مبارک رمضان الوداع، رخصت ہونے کو ہے، خوش نصیب ماہ مبارک رمضان کے وہ لوگ جنہوں نے آخری عشرے میں طاق راتیں تلاش کیں اور ان اہم طاق راتوں میں اللہ سبحانہ تعالیٰ سے اپنی دنیاوی و آخرت کی زندگی کی کامیابی کیلیے دعاءیں مانگیں نوجوانوں کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے ہیں سبھوں کیلیے دعاء گو ہوں بلخصوص انیس احمد ومیض کے لیے کہ اللہ تعالیٰ کامیابی عطاء فرمائے امین
۔۔۔۔۔ماہِ مقدس رمضان المبارک اپنی بے شمار برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ چند ہی دنوں میں رخصت ہونے کو ہے۔ اس بابرکت مہینے میں مساجد میں عبادات، تلاوتِ قرآن اور نمازِ تراویح کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ و مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں بھی ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نہایت منظم اور روح پرور انداز میں دینی سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں آیا۔
مسجد کے صدر مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب کی مسلسل محنت، لگن اور دینی جذبے کا یہ بہترین نتیجہ ہے کہ مسجد میں پنج وقتہ نماز کی پابندی، اسلامی تعلیمات کی ترویج، مدرسہ کا باقاعدہ نظم اور اساتذۂ کرام کی خدمات نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہیں۔ برسوں سے یہاں دینی تعلیم و تربیت کا سلسلہ قائم ہے جس سے ملتِ اسلامیہ کے افراد فیضیاب ہو رہے ہیں۔
ماہِ رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کا بھی باقاعدہ اہتمام کیا گیا، جس میں مولانا حافظ و قاری عبدالوفا صاحب نے حسبِ روایت پورے خشوع و خضوع کے ساتھ قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔ بالآخر تراویح کے دوران قرآنِ کریم کی تکمیل ہوئی جس کے موقع پر ایک پُر وقار اور روح پرور اجتماع منعقد کیا گیا۔اس موقع پر مسجد کے صدر مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب نے اپنے خطاب میں امامِ مسجد کو قرآنِ کریم مکمل سنانے پر تہنیت پیش کی۔ حسبِ روایت امامِ مسجد کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اور حاضرینِ مجلس نے پرخلوص دعاؤں کے ساتھ اس بابرکت لمحے کو یادگار بنایا۔ اس تقریب میں معزز شخصیات کی شرکت نے محفل کو مزید نورانیت بخشی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد فردین، صدر آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب اور حافظ عبداللہ وفا صاحب یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قرآنِ پاک سنانے اور سننے کی عظیم سعادت عطا فرمائی۔اسی طرح ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے اس بابرکت موقع پر جس انداز سے اجتماع منعقد کیا گیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب حضرات کی دینی خدمات لائقِ ستائش ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید توفیقات سے نوازے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے صدر مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب برسوں سے نہایت اخلاص، عزم و استقلال کے ساتھ دینی تعلیم اور ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جس قدر ان کی تعریف کی جائے کم ہے، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ملتِ اسلامیہ کے لیے تعمیری فکر و عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ علمائے دین اور دینی خدمات انجام دینے والی شخصیات کی قدر و منزلت کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے ہمیشہ تعمیری فکر رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ علماء اور دینی خادمین کی ایک بڑی ٹیم ہمہ وقت ملت کی خدمت میں مصروف رہتی ہے۔
بانی مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ و مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ/ مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ زبیر احمد صدیقی صاحب کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں پیش پیش رہے جنہوں نے امام صاحب ، مؤذن صاحب کے لیے تہنیت گلپوشی شالپوشی اور ہدیہ پیش کی ،
بانی مدرسہ و مسجد سیدنا عثمان غنی/ آج قران مجید کی تکمیل پر آپ شخصیات نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوءے اور بانی مسجد و مدرسہ زبیر احمد صدیقی صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر ادا کیے حافظ عبدالوفا صاحب ،مولانا عبدالسلام رحمانی صاحب ، ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی صاحب ، مولانا سبحان صاحب ڈاکٹر مختار احمد فردین ، جناب انظاراللہ صاحب ، نظیر بھایی صاحب، عطاء اللہ صاحب نے مولانا زبیر احمد صدیقی صاحب نے تشکر ادا کیا، اب رمضان المبارک کے مہینے رخصت کے قریب ہیں، اللہ سبحانہ وتعالی نے زندگی دی تو پھر عبادتوں کے ساتھ
بلاشبہ ایسے روح پرور اجتماعات ملت کے اندر دینی جذبہ، اخوت اور اتحاد کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ قرآنِ کریم سے وابستگی ہی ہماری اصل کامیابی اور فلاح کا راستہ ہے۔ آءیں عہد کریں کہ عید کی خوشیاں ہم اپنے تمام لوگوں کے درمیان مناءیں اور ان تک پہنچنے کی کوشش کریں اور حقوق العباد کی ادائیگی کر سکیں اسلیے کے اولین فریضہ ہے