تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 11/ مارچ: مالا بار گروپ کے چیئرمین ایم پی احمد کو لوکمت مہاراشٹرین آف دی ایئر ایوارڈز 2026 میں ممتاز بزنس بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں زیورات کی تجارت میں نمایاں خدمات اور سماجی فلاح کے میدان میں کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔ ممبئی کے تاریخی مقام گیٹ وے آف انڈیا پر منعقدہ تقریب میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔
1993 میں قائم مالا بار گولڈ اینڈ ڈائیمن کے اس وقت 14 ممالک میں 425 شوروم ہیں اور کمپنی تجارت کے ساتھ سماجی خدمات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

