نتیش کمار کی قانون ساز کونسل سے استعفیٰ

تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 30 مارچ : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے قانون ساز کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد اٹھایا۔

قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے کہا کہ نتیش کمار نے قانون ساز کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترقی پسند وزیر اعلیٰ ہیں اور اب مرکزی حکومت کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں بہار نے ترقی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عمل کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔