نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار جے ڈی یو میں شامل، سنجے جھا نے پارٹی کی رکنیت دلائی

تاثیر 08 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 8 مارچ:۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار نے اتوارکے روز باضابطہ طور پر جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے قومی ایگزیکٹیو صدر سنجے جھا نے ممبر شپ کا انتظام کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ (للن سنگھ) اور جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔
جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد نشانت کمار نے کہا، “میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ا?پ نے مجھ پر جو بھروسہ کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ میرے والد نے گزشتہ 20 سالوں میں بہار اور ملک کے لیے جو کام کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے۔”
اس موقع پر مرکزی وزیر اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے راجیہ سبھا امیدوار رام ناتھ ٹھاکر نے کہا کہ نشانت کمار کی پارٹی میں شمولیت خوش ا?ئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کارکنان اور عام عوام چاہتے ہیں کہ نشانت کمار پارٹی میں شامل ہوں اور عوام کے مسائل سنیں۔
حکومت بہارکے سابق وزیر اور جے ڈی یو ایم ایل اے رتنیش سدا نے کہا کہ نشانت کمار بہار کا مستقبل ہیں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ادھورے کام کو مکمل کرنے کے لیے کام کریں گے۔