تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنو، یکم مارچ :ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر کے بعد شیعہ برادری کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو¿ سمیت کئی اضلاع میں احتجاج کیا۔ لکھنو¿ میں روتی ہوئی خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ہاتھ میں پوسٹر اٹھا کر چھوٹا امام باڑہ سے احتجاجی مارچ نکالا۔ مظاہرین نے’خمینی زندہ باد‘ اور ’امریکہ اور اسرائیل کے خاتمے‘ کے نعرے لگائے۔ اس احتجاج کے بعد اتر پردیش میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔
امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد اتر پردیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ ریاست کے دارالحکومت لکھنو میں شیعہ برادری کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ عورتیں روتی اور ماتم کرتی نظر آئیں۔ پوسٹر اٹھائے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے چھوٹا امام باڑہ سے پیدل مارچ کیا۔ لکھنو کی شیعہ چند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کی جانے

