تاثیر 14 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 14 مارچ : ضلع کے سلطان گنج بلاک کے مڈل اسکول مسدی میں ہفتہ کے روز امتحان کے دوران دو طالب علموں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طلباء کے والدین اسکول پہنچے اور زبردست ہنگامہ کیا۔ والدین نے اساتذہ پر غصہ نکالا۔ صورتحال کو دیکھ کر اساتذہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو پرامن کرایا۔ پرنسپل ارمیلا رانی نے بتایا کہ دونوں طلبااسکول کھلتے ہی لڑنے لگیں۔ بعد میں سمجھا بجھا کر صورتحال کو پرسکو ن کرایا گیا۔حالانکہ امتحان کے دوران دونوں طالب علموں کے والدین نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر اسکول میں ہنگامہ کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو پرامن کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران اسکول کا مرکزی دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ یہ پریشانی ایک استاد کے ایک طالب علم کو بند کمرے میں مارنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

