تاثیر 27 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 27 مارچ کو روہتاس پولس نے تین چوروں کو آٹھ چوری شدہ موٹر سائیکلوں اور تین ڈپلیکیٹ چابھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے ۔ پولس سپرنٹنڈنٹ روشن کمار نے بتایا کہ گرفتار بائک چوروں میں اورنگ آباد ضلع کے ڈھبرا تھانہ علاقہ کے ڈھبرا آزاد بیگھہ کا رہنے والا رنجیت بھوئیاں، نیمیہ ڈیہہ گاؤں کا رہنے والا بٹو کمار اور وارڈ نمبر 32-S ڈہری کا رہنے والا ارشاد راعین عرف شیرا شامل ہے، جسکے خلاف روہتاس ضلع کے ڈہری نگر اور اندر پوری پولس اسٹیشنوں میں بائیک چوری کے کئی معاملے درج ہیں ۔

