تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ، 12 مارچ :طبی سہولت کے معاملے میں شمالی بہار میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے ڈی ایم سی ایچ کو خلیج میں جاری جنگ کے اثرات کا سامنا ہے۔ مریضوں اور عملے کو کھانے کی فراہمی میں پریشانی ہے کیونکہ اسپتال کی کینٹین میں جمعہ تک کے لئے ہی صرف گیس سلنڈر دستیاب ہیں۔اگر یہ صورتحال جاری رہی تو جمعہ سے اسپتال کے 1700 مریضوں اور عملے کی کینٹین کے لیے کھانے کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ ڈی ایم سی ایچ میں جیویکا کے ذریعہ مریضوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ گیس کی قلت کے باعث گزشتہ روز سے اشیائے خوردونوش میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔جیویکا کے زیر انتظام کینٹین کے منیجر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بحران کے بارے میں اعلیٰ حکام اور ضلع مجسٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے، اگر گیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو مریضوں کو فراہم کی جانے والی کھانا بند ہو جائے گی۔یویکا ریکھا دیوی نے بھی کہا کہ ہم یہاں گزشتہ تین برسوں سے کام کر رہے ہیں اور کبھی بھی ایسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہمارے پاس کل سے گیس کی قلت ہے۔ ہم نے اپنے منیجر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ جیویکا کے منیجر آشوتوش مشرا نے کہا کہ آج سے گیس سے زیادہ کھانا تیار نہیں کیا جا رہا ہے۔ مریضوں کو دال، چاول اور سبزیاں دی جا رہی ہیں۔ چونکہ روٹی بنانے میں زیادہ گیس استعمال ہوتی ہے اس لیے روٹی بند کر دی گئی ہے۔آشوتوش نے یہ بھی کہا کہ جیویکا کی ترجیح مریضوں کو کھانا فراہم کرنا ہے۔ اگر ہمیں اسٹاف کینٹین بند کرنی پڑی تو ہم کریں گے لیکن مریضوں کو کھانا فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔جیویکا کے منیجر نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ہر حال میں گیس سلنڈر کا انتظام کیا جائے،ت اکہ مریضوں کے کھانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

