سینئر کانگریسی لیڈر پروین سنگھ کشواہا ضلع کانگریس کمیٹی کے نئے صدر منتخب

تاثیر 31 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

​بھاگلپور (منہاج عالم) انڈین نیشنل کانگریس کے قومی صدر ملکارجن  کھڑگے نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کانگریس ریاستی نائب صدر پروین سنگھ کشواہا کو بھاگلپور ضلع کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ اس تقرری پر کانگریس کارکنان میں خوشی کی لہر ہے اور وہ انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔نئے ضلع صدر پروین سنگھ کشواہا نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  قومی صدر جناب ملکارجن کھڑگے، سابق قومی صدر  محترمہ سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور بہار کے انچارج کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کے اصولوں اور ضوابط کے مطابق تنظیم کو مضبوط کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس سے جوڑنے کی کوشش کریں گے۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ضلع میں تمام کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور باہمی تعاون سے پارٹی کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر مظفر احمد نے کہا کہ پروین کشواہا ایک طویل عرصے سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور ہمیشہ مخلص رہے ہیں اور پارٹی کے لیے وفادار رہے ہیں ۔ ان کے صدر بننے سے تنظیم کو نئی طاقت ملے گی۔ضلع کانگریس وچار وبھاگ کے چیئرمین  کانگریسی لیڈر شاہین انور نے کہا کہ پروین سنگھ  کشوا ہا جی ایک محنتی با صلاحیت لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں ضلع میں پارٹی کی سرگرمیاں واضح طور پر نظر آئیں گی۔ پارٹی کو ان کا کام دکھنے لگے گا ۔کانگریسیوں میں خوشی کی لہر ہے ہملوگ خوشوحی اعلیٰ کمان کے اس فیصلے سے۔اس موقع  سنجے رانا، امت آنند اور دیگر کئی کانگریسی رہنما و کارکنان نے مبارکباد پیشِ کیا ۔