قاتلانہ حملہ کیس میں سابق وزیر بندھو ترکی سمیت سات ملزمین ثبوت کی کمی کی بنا پر بری

تاثیر 25 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 25 مارچ:۔ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر بندھو ترکی سمیت سات ملزمین کو قاتلانہ حملہ اور حملہ سے متعلق کیس میں ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا ہے۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سارتھک شرما کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 18 مارچ کو سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اسے بدھ کو سنایا گیا۔ بندھو ترکی کے علاوہ ان کے تین محافظ رام دیو پرساد، وشال اوراو¿ں، سینو رام جونکو، اور امود کمار سنگھ، موہن سنگھ، اور دلیپ کمار اس معاملے میں مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

یہ کیس یکم نومبر 2017 کا ہے، جب شکایت کنندہ نریش کمار کو بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز، جھارکھنڈ کے ریاستی کونسل کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے دوران میٹنگ میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس پر حملہ کیا گیا اور تفتیش میں حصہ لینے سے روکا گیا۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 298/2017 درج کی گئی تھی۔