قتل کی کوشش میں مطلوبہ 50ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا

تاثیر 11 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 11 مارچ : اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی نوئیڈا یونٹ نے 50ہزار روپے کے ایک انعامیبدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ وہ علی گڑھ ضلع میں مطلوب تھا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ٹی ایف) (نوئیڈا یونٹ) راج کمار مشرا نے بتایا کہ کل رات پولیس نے خورجہ میں زیر تعمیر اسکول کے قریب سے علی گڑھ ضلع کے نورنگ آباد کے رہنے والے امت شرما عرف گولڈی کو گرفتار کیا۔ علی گڑھ ضلع میں اس کی گرفتاری کے لیے 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران، پولیس کو معلوم ہوا کہ 2003 میں اس نے اپنے ساتھی سنیل کے ساتھ مل کر علی گڑھ کے دہلی گیٹ تھانہ علاقے میں ایک ریلوے افسر کے ساتھ لوٹ مار کی تھی۔