تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سپریم کورٹ نے جائیداد کی منتقلی ایکٹ کے تحت مسلم کمیونٹی کے افراد کو دیے گئے جائیداد کے تحائف پر رجسٹریشن اور اسٹامپ ڈیوٹی سے استثنیٰ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ وہ اپنا کیس لاء کمیشن کے سامنے پیش کریں جو قانون میں مناسب تبدیلیوں کی سفارش کر سکتا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ 75 سال بعد آپ کو لگا کہ یہ قانون آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے، آپ لاء کمیشن کے پاس جائیں، وہ اس پر غور کرکے فیصلہ کریں گے۔ یہ عرضی وکلاء ہری شنکر جین اور نویدیتا شرما نے دائر کی تھی۔

