تاثیر 30 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمانڈو، 29 مارچ :کاٹھمانڈو واقع جس پولیس ہیڈکوارٹر کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کے وزیر داخلہ رہے رمیش لیکھک نے کای تھا ہفتہ کو اسی عمارت میں ایک ملزم کے طور پر انہیں حراست میں لایا گیا ۔
25 اگست 2024 کو اس وقت کے وزیر اعظم اولی اور وزیر داخلہ لیکھک نے کھٹمنڈو کے بھدرکالی میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کا افتتاح کیاتھا۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ افتتاح کے تقریباً 19 ماہ بعد دونوں کو ہائی پروفائل ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ اولی اور لیکھک کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں اسی پولیس ہیڈکوارٹر میں ملزم کے طور پر حراست میں لیا جائے گا جس کا انہوں نے افتتاح کیا تھا۔
ہفتہ کی صبح سابق وزیر اعظم اولی اور سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو احتجاجی طلباء کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں کاٹھمانڈو ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
8 ستمبر 2025 کو جین زی کے احتجاج کے دوران، پولیس کی فائرنگ سے 27 طلبا ہلاک ہوئے، جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 76 ہو گئی تھی۔

