تاثیر 10 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مالاپورم میں ۱۶ مارچ کو پیس دعائیہ کانفرنس میں ملک بھر سے علماء,سادات ،عمائدین ،اہل قلم اور دانشوران کی شرکت یقینی
کالی کٹ (——)کیرالا میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان کے خلاف سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خصوصاً علماء کرام اس برائی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔مساجد، مدارس اور دینی اجتماعات میں علما نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کر رہے ہیں۔اس سلسلہ کی ایک کڑی کیرالہ کے معروف بزرگ عالم دین اور کیرالہ مسلم جماعت کے سرپرست اعلیٰ سید ابراہیم خلیل البخاری کی قیادت میں 16 مارچ کو مالا پورم کے معدن اکیڈمی کے تحت منعقدہ شب قدر کے موقع پر ایک روزہ عظیم الشان دعائیہ پیس کانفرنس میں تقریبا ایک لاکھ فرزندان توحید منشیات کے خلاف حلف لیں گے ۔آج یہاں کالی کٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خلیل البخاری نے کہاکہ نشہ آور چیز اسلام میں حرام ہے ۔معاشرے کو اس خطر ناک لعنت سے پاک کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایاکہ منشیات سے دور رکھنے کیلئے دینی وسماجی بیداری کی ضرورت ہے ۔انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ والدین ، علما اور سماجی کار کن سمیت حکومتی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔تاکہ آنے والی نسلوں کے اس تباہ کن مضر اثرات سے سماج کو پاک کیا جاسکے ۔خلیل بخاری نے بتایاکہ رمضان المقدس کی 27 ویں شب میں ہم نے منشیات کے خلاف منظم تحریک اور عہد لینے کا اعلان کیا ہے ۔ جسکے نتائج کی بہتری کی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ کیرالہ میں بھارت کا سب سے بڑا پیس دعائیہ اجتماع شب قدر کے موقع پر منعقد ہور ہاہے ۔ جس میں ملسل پوری رات شب بیداری ،بدر مولود،اسماء الحنی ،بردہ مجلس،توبہ مجلس ،حلقہ ذکر ،جلسہ ختم القرآن ،جلسہ اعتکاف ،صلوۃ مجلس اور دعائیہ اجتماع کی سالگرہ ہے ۔ اس پروگرام میں ریاست کے ممتاز علما وعمائدین کثیر تعداد میں شریک ہورے ہیں ۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد ،اور افتتاح کیرالہ سمتھا کے صدر مولانا ای سلیمان مسلیار کرینگے ۔ اجتماعی افطار ،تراویح اور آخر میں سادات کیرالہ اپنے مخصوص روایتی انداز میں دعا فرمائں گے ۔

