تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوربا، یکم مارچ:۔ضلع میں چوری کی مسلسل وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو نابالغوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے چوری کی رقم کو دہلی اور منالی جانے کے لیے استعمال کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ تیواری کی ہدایت پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکھن پاٹلے کی رہنمائی اور سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر تیک چترویدی کی نگرانی میں سی ایس ای بی چوکی اور مانک پور پولس چوکی سول لائنز رام پور پولیس اسٹیشن کے تحت مشترکہ کارروائی کی۔
اطلاعات کے مطابق سی ایس ای بی چوکی علاقہ میں مانس نگر اور ٹی پی نگر میں چار مکانات اور دکانوں اور مانک پور چوکی علاقہ میں ایک دکان کے تالے توڑ کر نقدی، سونے اور چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئیں۔ ان مقدمات میں جرائم درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

