تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوربا، یکم مارچ:کوربا میں سرومنگلا گیٹ کے قریب ریلوے ٹریک کو عبور کرتے ہوئے ایک ٹرک ڈرائیور مال بردار ٹرین کی زد میں آ گیا، جس سے اس کی دائیں ٹانگ کٹگئی اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کی معلومات کے مطابق برم پور کا رہنے والا ٹرک ڈرائیور سنیچر کی دیر رات کان سے متصل سڑک پر سرومنگلا گیٹ کے قریب ریلوے ٹریک کو عبور کر رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار مال بردار ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے بعد وہ زخمی حالت میں ٹریک کے قریب خون بہہ رہا تھا۔

