تاثیر 14 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،14مارچ:ایک امریکی عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کو ایرانی یورینیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ماسکو منتقل کرنے کی روسی تجویز مسترد کر دی ہے۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ axios نے بتائی۔مذکورہ عہدے دار نے جمعے کے روز بتایا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین نے اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک ٹیلی فون کال کے دوران جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے حصے کے طور پر ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، تاہم ٹرمپ نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا “یہ پہلی بار نہیں ہے کہ یہ پیشکش سامنے آئی ہو.. اور اسے قبول نہیں کیا گیا”، انہوں نے وضاحت کی کہ امریکہ کو “یورینیم کو محفوظ دیکھنے” کی ضرورت ہے۔

