تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کھونٹی، 28 مارچ: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے ہفتہ کو جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع میں بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش اولیہاتو کا دورہ کیا۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
نائب صدر جمہوریہ اور گورنر نے اولیہاتو پہنچ کر بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ پر پھول نذر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے برسا منڈا کے وارثینسے ملاقات کی اور انہیں یادگاری نشانات سے نوازا۔
اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے وہاں موجود بچوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ دل لگا کر پڑھائی کریں، اپنے اہداف طے کریں اور زندگی میں آگے بڑھیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس کے بعد برسا کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پھر سے برسا منڈا کے مجسمے پرگلہائے عقیدت نذر کئے۔ یہاں انہوں نے مقامی دیہی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل اور حالات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

