تاثیر 05 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سِنگھواڑہ تھانہ کی پولیس وین کو نقصان، خاتون پولیس اہلکار سمیت چار زخمی، 9 گرفتار
سنگھواڑہ دربھنگہ (مصطفیٰ) سنگھواڑہ تھانہ کے تحت بھرہلی پنچایت کے لوریکا گاؤں میں بدھ کی شام ہولی کے رنگ میں سہنی اور چوپال ذات کے بیچ پرانی رنجش کی وجہ سے پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ واقعے پر پہنچی پولیس کی ڈائل 112 وین پر پتھراؤ کر کے اسے نقصان پہنچایا گیا۔ خاتون پولیس اہلکار سمیت ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ موقع پر صدر ایس ڈی پی او ٹو کمتول ایس کے سمن اور بی ڈی او وکرم بھاسکر کی قیادت میں سنگھواڑہ، سمری، کمتول، جالے تھانہ کی پولیس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔ شرپسندوں کی شناخت کر کے چھاپےماری کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے کے متعلق ڈائل 112 پر تعینات اسسٹنٹ داروغہ شمبھو کمار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نامزد مقدمہ میں وکاس سہنی، سکھی سہنی، دیپک کمار، شنکر سہنی، کرشن کمار، سکدیو سہنی، منوہر سہنی، پرکشن سہنی، امرجیت سہنی، اکھلیش سہنی، گلاب سہنی، گولو سہنی، منیش سہنی، منوج سہنی، پرنس سہنی، لکشمن کمار، پپو سہنی، گنگیشور سہنی، رام ساگر سہنی، پردم سہنی، چندن سہنی، لت سہنی، دھیرج سہنی، لال بابو سہنی، برجل سہنی، اپندر سہنی سمیت 20 نامزد اور 30 نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس گاڑی پر حملہ کر کے خاتون پولیس اہلکار جیوتی کماری کو زخمی کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار نو افراد وکاس سہنی، سُکھی سہنی، دیپک کمار، شنکر سہنی، کرشن کمار، اجے کمار، سکدیو سہنی، منوہر سہنی، پرکشن سہنی کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ واقعات کے بارے میں تھانہ انچارج بسنت کمار نے بتایا کہ لوریکا کے دو فریقوں میں پہلے سے تنازع چل رہا تھا۔ بدھ کو ہولی کھیلنے کے دوران کسی بات پر نوجوانوں کے بیچ تکرار ہو گئی۔ اس کے بعد ایک فریق کے لوگوں کے ہجوم نے وارڈ رکن سیتارام چوپال کے گھر کے پاس پہنچ کر اینٹ، پتھر اور لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہو کر سیتارام کے گھر پر حملہ کر دیا۔ دیہاتیوں کا الزام ہے کہ ہجوم نے مارپیٹ کے ساتھ گھر میں لوٹ پاٹ بھی کی۔ واقعے میں زخمی سیتارام چوپال، ان کے بیٹے انیل چوپال، رام پرساد چوپال، رینا دیوی، ببیتا دیوی کا علاج سنگھواڑہ سی ایچ سی میں کرایا گیا۔ پتھراؤ میں زخمی ایس آئی شمبھو کمار، خاتون سپاہی جیوتی کماری، رام بابو یادو اور وشنودیو یادو کا علاج بھی سی ایچ سی میں ہوا ہے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے جائے وقوع کے قریب پولیس مسلسل کیمپ کر رہی ہے۔ جمعرات کو ایف ایس ایل اور سوان دستے کی ٹیم نے لوریکا میں جائے وقوع کا معائنہ کر کے لوٹ مار معاملے کی جانچ کی۔

