وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے لیے تیار؛ آر سی بی کے لئے پریکٹس شروع کی

تاثیر 19 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 19 مارچ : ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز، وراٹ کوہلی، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم، رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) میں شمولیت اختیار کی ہے اور پہلے ہی اپنے پریکٹس سیشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی دوران کوہلی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر رائل چیلنجرز بنگلورو کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، کوہلی نے کہا، “جب بھی میں اس جرسی (آر سی بی) کو پہنتا ہوں، میں اسے اپنا سب کچھ دیتا ہوں۔ میں ایک اور خاص مطاہرے کے لیے تیار ہوں۔”

ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے، فرنچائز نے یہ پیغام دیا کہ کوہلی اپنے گھر – بنگلورو – واپس آچکے ہیں اور ایک اور نئی کہانی لکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں، آر سی بی نے لکھا: “وقت گزر گیا، موسم بدل گئے، لیکن یہ شہر؟ یہ اب بھی اس کا ہے، یہ تخت؟ یہ اب بھی اس کا ہے۔

‘ایک سچے بادشاہ’ کے لیے ہماری محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ ہمارا وراٹ کوہلی ایک نئی کہانی لکھنے کے لیے جہاں سے ان کا تعلق ہے، اپنے گھر، بنگلورو میں واپس آرہے ہیں۔”