تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،یکم مارچ:۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں کوئی جوابی کارروائی کی تو اسے ’بے مثال‘ فوجی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ایران کی اعلیٰ صف کے کئی رہنما کی موت ہوگئی تھی۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل’ پر لکھاکہ ‘ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ آج ایک انتہائی زور دار حملہ کرے گا جو پچھلے کسی بھی حملے سے زیادہ شدید ہوگا۔ ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایسا نہ کرے کیونکہ اگر اس نے ایسا کیا تو ہم اسے ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی! اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔خامنہ ای کی ہلاکت کے باضابطہ اعلان کے بعد ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس سے قبل خامنہ ای کے خاندان کے افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی تھی۔اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا تھا کہ “خامنہ ای جو تاریخ کے بدترین انسانوں میں سے ایک ہیں، مارے گئے ہیں۔

