تاثیر 06 مارچ ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 06 مارچ:۔جموں شہر کے ہری مارکیٹ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نے ممکنہ طور پر کسی دوا کی زیادہ مقدار استعمال کی تھی، تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
متوفی کی شناخت ارجن شرما ولد موہن لال سکنہ ہمیرپور سدھرا، تحصیل کھوڑ ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے مردہ خانے میں منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی تحقیقات ہری مارکیٹ پولیس چوکی کے سپرد کی گئی ہیں۔

