جارحانہ کھیل ہماری سوچ، لیکن حالات کے مطابق ڈھلنا ہماری طاقت ہے – رجت پاٹیدار

تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 23 اپریل : انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹیم کی کامیابی کا سہرا جارحانہ کھیل کی سوچ کے ساتھ لچکدار نقطہ نظر کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ہدف دبدبہ بنانا ہے لیکن حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہی ہماڑی ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
آر سی بی نے اب تک چھ میچوں سے آٹھ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے سیزن کی مضبوط شروعات کی ہے۔ خود کپتان پاٹیدار شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے چھ میچوں میں 212.96 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 230 رن بنائے ہیں ، جس میں 22 چھکے بھی شامل ہیں۔
پاٹیدار نے اپنی بلے بازی میں تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ سب سے بڑی بہتری ذہنی سطح پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو سمجھنے اورخود کو حالات پر نظر رکھنے کے ان کے نقطہ نظر نے ان کی کارکردگی کو ایک نئی سمت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی وضاحت کے بعد تکنیکی تبدیلیاں خود بخود آگئیں اور انہوں نے کچھ تکنیکی پہلوؤں پر کام کرکے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔