بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اگنی ویر زخمی

تاثیر 18 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 18 اپریل : ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں ہفتہ کے روز پیش آئے دو الگ الگ واقعات میں ایک اگنی ویر بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا، جبکہ ایک زنگ آلود مارٹر شیل کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوجی دستہ معمول کی ایریا ڈومینیشن پٹرولنگ پر تھا کہ اسی دوران ایک بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک اگنی ویر زخمی ہو گیا۔ زخمی جوان کو فوری طور پر نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔