تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 08 اپریل : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے ان پر انتخابات کے دوران تشدد بھڑکانے والے بیانات دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
پارٹی کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ابھیشیک بنرجی نے مغربی بنگال کے رینا میں منعقدہ ایک انتخابی ریلی میں مبینہ طور پر بی جے پی کارکنوں کے خلاف پرتشدد زبان استعمال کی، جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے جذبے کے خلاف ہے۔
شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس طرح کے تبصروں سے نہ صرف سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے بلکہ انتخابی ماحول بھی متاثر ہوتا ہے۔ بی جے پی نے اسے مثالی ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

