تاثیر 10 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 09/ اپریل (تاثیر بیورو) بلو اسٹار لمیٹڈ نے سمر 2026 کے لیے روم ایئر کنڈیشنرز کی نئی اور وسیع رینج پیش کر دی ہے، جس میں 125 ماڈلز شامل ہیں۔ یہ تمام ماڈلز یکم جنوری 2026 سے نافذ نئے بیورو آف انرجی ایفیشنسی (BEE) معیارات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔
کمپنی کی نئی سیریز میں Iconia پریمیم ماڈلز، سپر انرجی ایفیشنٹ اے سیز (ISEER 6.25 کے ساتھ)، ہیوی ڈیوٹی یونٹس (43 ڈگری پر مکمل کولنگ اور 56 ڈگری تک کارکردگی)، ہاٹ اینڈ کولڈ اے سیز، اور اینٹی وائرس ٹیکنالوجی سے لیس ماڈلز شامل ہیں۔ تقریباً 50 ماڈلز اسمارٹ وائی فائی، اے آئی بیسڈ کولنگ اور وائس کمانڈ فیچرز کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔
کمپنی نے صارفین کے اعتماد کے لیے انورٹر کمپریسر پر لائف ٹائم وارنٹی اور پی سی بی پر پانچ سال کی وارنٹی بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔
بی تھائی گرنجن کے مطابق، ہندوستان میں اے سی کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آنے والے برسوں میں تقریباً 15 کروڑ گھرانے اے سی خریدنے کے قابل ہوں گے۔
بلو اسٹار نے آندھرا پردیش کے سری سٹی اور ہماچل پردیش میں اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت بڑھا کر 1.4 ملین یونٹس سالانہ کر دی ہے، جسے 1.8 ملین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ مالی سال 2030 تک ہندوستانی اے سی صنعت کو 14 ملین سے بڑھا کر 30 ملین یونٹس تک پہنچایا جائے۔

