یو جی سی قانون کے خلاف مہم تیز، واپسی کا مطالبہ

تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا: مجوزہ یو جی سی قانون کے خلاف ملک گیر مہم میں شدت آ گئی ہے۔ راشٹریہ ہندو مہاسبھا کے قومی صدر وجے کوشک نے کولکاتا میں پریس کانفرنس کے دوران اسے “کالا قانون” قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جنوری سے مختلف طبقات میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور کئی ریاستوں میں احتجاج جاری ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ قانون سماجی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتا ہے اور ذات پات کی تقسیم کو بڑھا سکتا ہے۔ قومی جنرل سکریٹری یوگیش شرما نے حکومت سے فوری بات چیت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ عدم توجہی کی صورت میں تحریک مزید تیز ہو سکتی ہے۔