تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 اپریل: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو ہریانہ پولیس کو مطلوب ملزم ساحل چوہان کو تھائی لینڈ سے حوالگی کر وائی ۔ وہ طویل عرصے سے قتل، قتل کی کوشش، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے معاملات میں مطلوب تھا۔
سی بی آئی نے کہا کہ ساحل چوہان بھوپی رانا گینگ کا ایک سرگرم رکن ہے اور اسے 2017 میںیمنا نگر کے جگادھری کورٹ کمپلیکس میں گینگ دشمنی کے دوارن گولہ بازی کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ فرار ہو کر بیرون ملک چلا گیا۔
سی بی آئی نے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انٹرپول چینلز کے ذریعے کارروائی کی اور اسے بنکاک سے ڈی پورٹ کیا اور دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہندوستان واپس لایا، جہاں اسے ہریانہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔

