تاثیر 20 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 20 اپریل : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ادھم پور سڑک حادثے کے متاثرین کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 25 ہزار روپے بطور ایکس گریشیا فراہم کیے جائیں گے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ اس المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

