تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 3 اپریل :۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گڈ فرائیڈے پر یسوع مسیح کو ان کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یسوع مسیح نے اپنی زندگی اور قربانی کے ذریعے پوری انسانیت کو محبت، رحم اور ہمدردی کا پیغام دیا۔ ان کے راستے پر چلنے سے تمام انسانی معاشرے کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ہندوستھان سماچار

