تاثیر 28 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 اپریل: دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے منگل کو دہلی اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس کے دوران ناری شکتی وندن ایکٹ کے جلد نفاذ کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ایوان میں بحث کے دوران، انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اٹھائے گئے اہم اقدامات کو ناکام بنانے کی اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں کی مذمت کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ایوان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں بشمول خواتین کے لیے ریزرویشنکا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہے اور ناری شکتی وندن ایکٹ کے جلد نفاذ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔
اجلاس شروع ہونے سے پہلے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی قیادت میں اسمبلی احاطے میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ اور اراکین اسمبلی نے اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

