تاثیر 8 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 اپریل : امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں سیزفائر کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مین 17 فیصد تک کی بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ برینٹ کروڈ گر کر 91.88 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 91.05 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔ اس سے قبل،گزشتہ سیشن کے دوران، برینٹ کروڈ 109.27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوا تھا، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ نے گزشتہ سیشن کا کاروبار 112.95 ڈالر فی بیرل پر ختم کیا تھا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق ،صبح 9 بجے برینٹ کروڈ 13.47 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 94.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 15.20 فیصد گر کر 95.78 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا۔

