پارٹی کی تبدیلی کے باوجود سنتوش پاٹھک کی اقلیتی حلقے میں مقبولیت برقرار

تاثیر 14 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 14/ اپریل (شبانہ صدیقی) ہر سیاسی رہنما کی قد اور وقعت ان کی ذاتی زندگی اور عوام کی ساتھ تعلقات پر منحصر ہوتا ہے۔ پھر چاہے سیاسی بینر کچھ بھی ہو ان کی شخصیت کی بنیاد پر عوام انہیں اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں۔ایسا ہی ایک سیاسی رہنما ہے نام جن کا سنتوش کمار پا ٹھک ہے۔ مسلسل 22 برسوں تک کانگریس کا حصہ تھے 2005 سے وارڈ 45 کے کاؤنسلر بھی ہیں آج وہ بی جے پی کے امیدوار ہیں چورنگی اسمبلی حلقہ سے۔ چورنگی اسمبلی حلقہ میں وارڈ,44,46,52,53 اور 62 میں اقلیتی یعنی یہاں مسلم ووٹرز زیادہ ہیں۔ بطور کانگریس لیڈر سنتوش کمار پاٹھک کی مذکورہ وارڈوں میں اچھی بھلی ہے۔اب وہ چونکہ بی جے پی میں شامل ہو چکے مگر اپنی شخصیت کی بنا پر وہ مسلم ووٹرز کے دلوں میں راز کرتے ہیں۔ انکے کانگریس چھوڈنے سے پارٹی کو تو نقصان ہوا ہی ہے ساتھ میں ان سے جڑے لوگ بھی کانگریس سے علاحدہ ہو چکے ہیں۔اس لئے سروے رپورٹ کی مانیں تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سنتوش پاٹھک و پہلے بی جے پی امیدوار ہونگے جنہیں اپنی شخصیت کی بنیاد پر مسلم ووٹرز کے بھی ووٹ ملیں گے۔